1 فروری، 2025، 7:35 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85736986
T T
0 Persons

لیبلز

جنوبی ایران میں سپاہ کی جدید ترین دفاعی مصنوعات کی رونمائی

 تہران – ارنا – سپاہ نیوی نے جنوبی ساحلی علاقے میں جدید ترین دفاعی مصنوعات کے ہمراہ نئے میزائل سٹی کی رونمائی کی ہے

 ارنا نے سپاہ نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سپاہ کے اس  زیر زمین میزائل سٹی میں، دشمن کے جنگی بحری جہازوں کی الیکٹرانک وار کا مقابلہ کرنے والے جدید ترین کروز میزائل بھی نصب ہيں۔  

 یہ اپ گریٹیڈ کروز میزائل ہیں جو دشمن کے الیکٹرانک حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مختصر ترین وقت میں آپریشنل ہوسکتے ہیں۔ سپاہ نے اسی طرح اپنے ایک جدید ترین دفاعی اسلحے کی بھی رونمائی کی ہے ۔  

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور سپاہ نیوی کے کمانڈر ایڈمیرل تنگسیری نے اس زیر زمین میزائل سٹی میں سپاہ نیوی کی جنگی اور میزائلی توانائیوں اور آمادگی کا معائنہ بھی کیا۔ اس سلسلے میں مزید  تفصیلات آئندہ چند گھنٹوں میں  جاری کی جائيں گی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .